پوٹھواری ادب، پوٹھواری بحرچار مصرعہ کے عظیم شاعر سائیں احمد علی ایرانی ایک عظیم شاعر تھے ۔پوتھواری ادب میں آپ کا ایک خاص مقام و مرتبہ ہے ۔سائیں احمد علی کو منط عام پر لانے والے اکرم گجر، صدیق شعر خوان ،ماسٹر یسن، راجہ عابد اور دیگر پوٹھوار کے شعر خوان حضرات ہیں سائیں احمد علی ایرانی نے پوٹھواری علم و ادب کو وہ مرتبہ بخشا کہ آپ کے کلام کی گونج پوٹھوارسے نکل کر ہندکو ادب ،ڈھیٹ پنجابی پر بھی اسکے اثرات مرتب ہو ئے ۔ سائیں احمد علی ایرانی پر ہندکو ادب والوں نے خامہ فرسائی کی ہے اور سائیں کا عوامی تعارف اور خواص سے نکال کر عوامی شاعر بنانے والے پوٹھوار کے شعر خواں حضرات ہیں حقیقت یہ ہے کہ پوٹھوار کے شعر خواں حضرات نے جن شعراء کا کلام زیادہ پیش کیا ان میں ایک سائیں احمد علی ایرانی ہیں۔ سائیں احمد علی ایرانی کو سر آنکھوں پر بٹھانے والے اور سائیں کا پرچار کرنے والے اہل پوٹھوار ہی ہیں۔
Be the first to review “kulyat-e-Khwar jlid Dom کلیات خاور جلد دوم”