مختصر تعارف
 نام : سلطان محمود
اَدبی نام : سلطان محمود چشتی
ولدیت : محمد بنارس مرحوم ومغفور (۱۹۳۴ء۔۱۹۹۶ء)ولد اللہ دتہ مرحوم و مغفور
آبائی گائوں : مغلیہ دور کی روحانی خانقاہ ِ عالیہ الحاج الحافظ حضرت پیر سیّد محمدعبداللہ شاہ دالمعروف ’’یوان حضوریؒ‘‘  بشندور شریف تحصیل سوہاوہ،ضلع جہلم (پاکستان)
 تاریخ ِپیدائش : ۴ جون ۱۹۸۰ء
مستقل سکونت : وارڈ نمبر ۲۷/محلہ جھنڈا تحصیل گوجرخان ،ضلع راولپنڈی
نسبت ِ بیعت : آستانہ عالیہ گولڑہ شریف ،اسلام آباد (پاکستان)
قرآنِ مجید مع ترجمہ : فقیر الفقراء حضرت علامہ مولاناالحاج حافظ نذیر احمدنقشبندی مجددیؒ
    خطیب وامام جامع مسجد بہارِ مدینہ، جھنڈاتحصیل گوجرخان
دینی علوم  :  نامور عالم دین محقق العصر خطیب آلِ عمران علامہ غلام مصطفی خاں رعناؔرام پوریؒ(م۲۰۰۳ء ) خطیب جامع مسجد راجگان ،تحصیل گوجرخان
اعزازِحسن ِنعت : مقابلہ ء حُسن ِنعت(۱۹۹۷ء)  میں ذونل اور ڈویثرن لیول پر اوّل پوزیشنزحاصل کیں۔عرصہ 35سال سے نعت پڑھنے کی سعادت حاصل ہے
’’ خطاب‘‘ : حکومت ِ پنجاب کی جانب سے ’’بلبل ِ پوٹھوہار‘‘ کے خطا ب سے نوازا گیا
آغازِ نعت : دورِ طالب علمی ہی سے نعت کہنے کا شرف حاصل ہُوا۔
اکتساب ِ فیض : تمام اساتذہ سخن کی دل سے قدر کرتا ہوں اور اُن سے ملنا اپنے لئے  باعث ِاعزاز سمجھتا ہوں،اُن سے مل کرعلمی قد بڑھتا ہے۔
 تقدیسی ادب کے اساتذہ : علامہ غلام مصطفی خان رعناؔرا م پوریؒخطیب جامع مسجد راجگان گوجرخان ،صدارتی ایوارڈ یافتہ نامورنعت گوشاعر اُستاد عابد سعید عابدؒ، گوجرخان
۲۔’’سبیل ِ بخشِش’’ مجموعہئِ نعت(اکتوبر ۲۰۲۲ء )،
۳۔’’ ادبی کہکشائیں ‘‘جنوری ۲۰۳۴ء  (مجموعہ نعت سبیل ِ بخشش پر اہل فکر وفن کی آراء اور اُن کا مختصر تعارف)
ادبی ایوارڈ ز و اسناد : کتاب سیرت النبی ﷺ ’’محمد رسول اللہ ﷺ ‘‘ سیرت ادبی ایوارڈ ’’چہوڑماں کَم ‘‘راولپنڈی آرٹ کونسل (۲۰۲۰ء)
مجموعہ ء نعت ’’سبیل بخشش ‘‘ پر ملنے والے ادبی ایوارڈ ز اور اسناد درج ذیل ہیں
۱۔انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کی جانب سے ’’ادب سماج انسانیت ایوارڈ ‘‘۲۰۲۳ء اور سند ِ امتیاز (ادبیات اسلام آباد)
۲۔عاشق حسین خان ایڈووکیٹ میموریل کی طرف سے10مارچ 2024ء  ’’ الوکیل کتاب ایوارڈ‘‘2024ء حاصل پور ۔
۳۔بھیل انٹرنیشنل ادبی سنگت ننکانہ صاحب کی طرف سے ’’ محمد علی بھیل انٹرنیشنل گولڈ میڈل ‘‘ 2024ء ۔
۴۔محمد یعقوب فردوسی صاحب کی طرف سے نامزدآل ورلڈ بُک ایورڈ  ’’محمد یعقوب فردوسی بھلوال کی جانب سے ’’گولڈن بک میڈل‘‘ ۲۰۲۴ء ۔
۵۔ادبی تنظیم قندیل فائونڈیشن پاکستان( رجسٹرڈ)گوجرانوالہ کی جانب سے ’’KMS AWARD2024 ‘‘ اور اعزازی سند سے نوازا گیا۔
زیر طبع کتب : ۱۔’’دلیل ِ بخشِش ‘‘ مجموعہء نعت ،۲۔’’ بہار نسبت ‘‘ مجموعہ ء سلام و مناقب ،۳ ۔متاعِ نور
پسران : ذیشان علی چشتی(ثناء خوان)۔ (دختران۔ن۔ف، ح۔ن)
                                ٭٭٭٭٭