Ramz-ul-Jihad – Tareekh-e-Wahabiya Najdiya Saudiyya | رمزُ الجہاد: تاریخِ وہابیہ، نجدیہ، سعودیہ
Related products
-
Rahi-e-Karb-o-Bala | راہیِ کرب و بلا
راہیِ کرب و بلا حضرت امیر محمد اکرم اعوانؒ کی ایک اہم روحانی، تاریخی اور سفری تصنیف ہے، جس میں کربلا، نجف، بغداد اور دیگر مقدس اسلامی مقامات کے سفر کے مشاہدات، تاثرات اور تاریخی معلومات کو دلنشین انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ مصنف نے اس سفر کے دوران پیش آنے والے واقعات، مقاماتِ مقدسہ کی زیارت، اسلامی تاریخ کے اہم ابواب اور اہلِ بیتِ اطہارؓ سے وابستہ یادگاروں کا تذکرہ نہایت عقیدت اور علمی انداز میں کیا ہے۔
کتاب میں واقعۂ کربلا کے تاریخی پس منظر، حضرت امام حسینؓ اور اہلِ بیتؓ کی عظیم قربانی، اسلامی تاریخ میں اس کی اہمیت اور اس سے حاصل ہونے والے روحانی و اخلاقی اسباق پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ مصنف سفرنامے کے ساتھ ساتھ قاری کو اسلامی تاریخ اور روحانیت کے مختلف پہلوؤں سے بھی متعارف کراتے ہیں۔
راہیِ کرب و بلا سفرنامہ، اسلامی تاریخ، اہلِ بیتؓ، مقدس مقامات کی زیارت اور روحانی ادب سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے ایک مفید اور دلنشین کتاب ہے۔
-
Tazkirah Qariyan-e-Hind (Jild Doem) | تذکرہ قاریانِ ہند (جلد دوم)
پیش لفظ: جلد دوم تذکرہ قاریانِ ہند
تذکرہ قاریانِ ہند کی جلد اول بھی زیرِ طبع ہی تھی کہ جلد دوم کی طباعت کا انتظام بھی ہو گیا۔ چونکہ اس جلد میں قاریوں کے انفرادی حالات درج ہیں، اس لیے اس کا حجم جلد اول سے زیادہ ہو گیا۔ تاریخِ وفات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے میں نے قراء کی ترتیب دی ہے۔ ابتداء میں ایک تفصیلی فہرست کا اضافہ کیا گیا ہے۔
میں اپنے ان احباب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کتاب کے مواد کی فراہمی سے لے کر طباعت تک ہر ہر قدم پر میری مدد کی ہے۔ خصوصاً قابلِ ذکر احباب یہ ہیں:
(1) جناب قاری عبد الرحمن سعید صاحب بی اے، جو ایک اچھے ادیب اور اہلِ قلم ہیں۔ ان کے قیمتی مشورے بہت سودمند ثابت ہوئے۔
(2) خواجہ محمد احمد صاحب ایم اے، ایل ایل بی، وظیفہ یاب ناظم آثارِ قدیمہ، جو بعض سفروں میں ساتھ رہے اور اپنے وسیع معلومات اور قدیم کتابوں کے حوالے فراہم کرتے رہے۔
(3) خواجہ حمید احمد صاحب بی اے، ڈپٹی سیکرٹری (وظیفہ یاب)، جن کے مشورے اور ملی مسائل کارآمد ثابت ہوئے۔میں ان سب احباب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور ان کی صحت و ترقی کا متمنی ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
جلد سوم، جس میں قرائے حال کا تذکرہ ہے، زیرِ طبع ہے۔ ان شاء اللہ جلد منظرِ عام پر آئے گی۔
ان تینوں جلدوں میں مسلمانوں کی آمد سے لے کر موجودہ دور تک کے قراء کا ذکر آ گیا ہے۔ میں نے ان سے ملاقات کر کے ان کے حالات قلمبند کیے ہیں۔ جن قراء تک میری رسائی نہ ہو سکی، ان سے معذرت خواہ ہوں۔ اگر ایسے قراء یا ان کے دوست میری معاونت فرما کر ان کے حالات سے مطلع کریں تو ان شاء اللہ آئندہ ان کو بھی شامل کر لیا جائے گا۔
تذکرہ قراء کے ساتھ تاریخِ قراءت بھی خاص اہمیت رکھتی ہے۔ ایسے قراء سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کے مساعی و حالات سے واقف ہونا ہر قاری کے لیے ضروری ہے۔ جلد اول میں اس کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔
ان حالات و واقعات کو پڑھ کر کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہندوستان میں قراء نے خاطر خواہ خدمتِ قرآن نہیں کی۔ میرا مقصد بھی ان کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے۔
وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمین
خادمِ قراء
مرزا بسم اللہ بیگ -
Exodus: Tales of Prophet Moses (Musa) & Prophet Haron (Aaron)
Exodus: Tales of Prophet Moses (Musa) & Prophet Haron (Aaron) presents an in-depth exploration of the lives, missions, and trials of two of Islam’s most revered prophets. Based on accounts from the Holy Qur’an, Hadith literature, and classical Islamic historical texts (such as Ibn Kathir’s Qisas al-Anbiya), this narrative chronicles the liberation of Bani Israel (the Children of Israel) from the tyrannical reign of the Pharaoh (Fir’aun).
Key Story Arc & Detailed Narrative Chapters
-
The Oppression & The Infancy of Musa (AS)
-
Pharaoh’s Decree: Fearing a prophecy that a male child from Bani Israel would cause his downfall, Pharaoh orders the slaughter of all newborn male infants.
-
The River Nile: Inspired by Allah, Musa’s mother places the newborn in a cast-iron/wooden chest and sets it afloat on the Nile.
-
Raised in the Enemy’s Palace: The chest is retrieved by the royal court. Asiya (Pharaoh’s righteous wife) protects the infant, and through Divine decree, Musa’s biological mother is brought into the palace as his wet nurse.
-
-
Exile to Madyan & Prophethood
-
The Incident in Egypt: As a young man, Musa accidentally kills an Egyptian guard while defending an oppressed Israelite. Seeking repentance and fleeing execution, he travels to Madyan.
-
Life in Madyan: Musa helps the daughters of the righteous elder (traditionally identified as Prophet Shu’ayb), marries his daughter, and serves him for ten years.
-
The Blessed Tree at Mount Toor: On his return journey to Egypt, Musa sees a fire at Mount Sinai (Toor). Allah speaks directly to him, conferring Prophethood and granting him two major signs: his staff (* عصا ) turning into a serpent and his hand shining with radiant white light ( یدِ بیضاء *)
-
-
-
-
The Ayatollah Begs to Differ: The Paradox of Modern Iran
The Ayatollah Begs to Differ: The Paradox of Modern Iran
-
Tazkirah Qariyan-e-Hind (Jild Awwal) | تذکرہ قاریانِ ہند (جلد اول)
قاریانِ ہند کے حالات، جن کو میں نے سولہ سال کی عمر سے ہوش سنبھالنے کے بعد جمع کیا تھا، وہ اب طبع ہو رہے ہیں۔ اس کتاب کے تین حصے ہیں۔حصۂ اول میں تجوید کی اہمیت، قراءتِ عشرہ کے اختلافات، اور تجوید و قراءت پر عالمِ اسلام میں شائع ہونے والی کتابوں کا مختصر ذکر ہے، تاکہ تسلسل و تواتر کی اہمیت واضح ہو جائے اور ہند میں جب سے مسلمان آئے ہیں، ان کی مساعیِ جمیلہ ادوار کی شکل میں مختصراً منظرِ عام پر آ جائیں۔
دوسرے حصے میں قراء کے انفرادی حالات کا ذکر ہے، جو مسلمانوں کی آمد سے لے کر تیرھویں صدی ہجری تک ہند کے مختلف حصوں میں کام کرتے رہے۔
تیسرے حصے میں موجودہ قراء کے حالات ہیں، جن سے میں خود مل چکا ہوں، نیز ان کی کارگزاریوں کو بچشمِ خود دیکھ چکا ہوں۔ یہ تینوں حصے یکے بعد دیگرے شائع ہوں گے، مگر رقم اور طباعت کی مشکلات کے باعث تینوں ایک ساتھ شائع نہ ہو سکے۔
میں صدر انجمنِ اسلامیہ حیدرآباد کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پہلے حصے کی طباعت کی ذمہ داری لے کر میری معاونت فرمائی ہے۔ میں ان کے لیے دست بدعا ہوں کہ جس خلوص سے انہوں نے دستگیری کی ہے، اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ اور قارئینِ کرام بھی، جو اس سے مستفیض ہوں، صدر انجمنِ اسلامیہ کے جملہ اراکین کے لیے دعا فرمائیں۔
میں خصوصیت کے ساتھ جناب حبیب حسین باالفقیر صاحب، الحاج نیاز حسین صاحب کلکٹر وظیفہ یاب، اور جناب پروفیسر سید محمد صاحب کا ممنون ہوں کہ ان کی حوصلہ افزائی و معاونت سے یہ کام سرانجام پا سکا۔ دیگر احباب نے بھی اس میں سرگرم حصہ لیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ما را کہ نہ آرائشِ برگے نہ نوائی است
سرمایہ اگر ہست، ہمیں دستِ دعائی است(بیدل)
مرزا بسم اللہ بیگ
-









Be the first to review “Ramz-ul-Jihad – Tareekh-e-Wahabiya Najdiya Saudiyya | رمزُ الجہاد: تاریخِ وہابیہ، نجدیہ، سعودیہ”