SHARIAT-O-TAREEQAT/ شریعت و طریقت مولانا ثناء اللہ امرتسریؒ
مولانا ثناء اللہ امرتسریؒ ایک اہل حدیث عالم دین تھے اہل حدیث ہونے کے ساتھ ساتھ وہ وہ صوفی بھی تھے اور طریقت میں لکھوی خاندان میں مولانا عبد الرحمنؒ کے ہاتھ پر بیعت ہوئے تھے یہ لکھوی خاندان تصوف و طریقت میں غزنوی خاندان سے وابستہ تھا اور غزنوی خاندان اہل حدیث علماء میں صوفیوں کا خاندان ہے۔اور مسلک اہل حدیث جو ہندوستان میں آپکو نظر آتا ہے یہ سب کا سب غزنوی خاندان کی وجہ سے پھیلا ہے یعنی اس مسلک کے موسس سید نذیر حسین دہلوی جو ایک صوفی عالم تھے اوران کے بعد جنہوں نے اس مسلک کی اشاعت کی وہ غزنوی خاندان ہے آپ اس سلسلہ میں “ تصوف و احسان علمائے اہل حدیث کی نظر میں” کا مطالعہ فرمائیں یا ” کنوزدل بلاگ” کی وزٹ کریں جہاں آپ کو تصوف اور مسلک اہل حدیث کے حوالے سے بہت کچھ ملے گا۔
Reviews
There are no reviews yet.