| BOOK NAME | |
|---|---|
| LIBRARY SECTION |
Aaina-e-Kashmir | آئینہ کشمیر
کتاب حاصل کرنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ فرمائیں
Related products
-
Lab-e-Furat | لب فرات
“لب فرات” ایک انتہائی اہم اور فکر انگیز ادبی و مذہبی تصنیف ہے جو واقعہ کربلا، اسلامی تاریخ اور روحانی و اخلاقی مضامین پر مبنی ہے۔ اس کتاب کا عنوان ہی قلبی و جذباتی لگاؤ اور روحانی کیفیات کو اجاگر کرتا ہے۔ اردو ادب، مرثیہ نگاری، تاریخی واقعات اور اسلامی روحانیات سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے یہ ایک نہایت ارزش مند مطالعہ ہے۔
-
-
FREEDOM,S DAUGHTER EDITED BY SONIA GANDHI, LETTERS BETWEEN INDIRA GANDHI AND JAWAHARLAL NEHRU 1922-1939
FREEDOM,S DAUGHTER EDITED BY SONIA GANDHI
-
-
The Great Pashtoon By Shaukat Tareen
The Great Pashtoon By Shaukat Tareen
Publisher:Roz-ud-in Ghaznavi Publisher & Book Sillers
Swiss,Plaza Jinnah Road Quetta Cantt -
Tazkirah Qariyan-e-Hind (Jild Awwal) | تذکرہ قاریانِ ہند (جلد اول)
قاریانِ ہند کے حالات، جن کو میں نے سولہ سال کی عمر سے ہوش سنبھالنے کے بعد جمع کیا تھا، وہ اب طبع ہو رہے ہیں۔ اس کتاب کے تین حصے ہیں۔حصۂ اول میں تجوید کی اہمیت، قراءتِ عشرہ کے اختلافات، اور تجوید و قراءت پر عالمِ اسلام میں شائع ہونے والی کتابوں کا مختصر ذکر ہے، تاکہ تسلسل و تواتر کی اہمیت واضح ہو جائے اور ہند میں جب سے مسلمان آئے ہیں، ان کی مساعیِ جمیلہ ادوار کی شکل میں مختصراً منظرِ عام پر آ جائیں۔
دوسرے حصے میں قراء کے انفرادی حالات کا ذکر ہے، جو مسلمانوں کی آمد سے لے کر تیرھویں صدی ہجری تک ہند کے مختلف حصوں میں کام کرتے رہے۔
تیسرے حصے میں موجودہ قراء کے حالات ہیں، جن سے میں خود مل چکا ہوں، نیز ان کی کارگزاریوں کو بچشمِ خود دیکھ چکا ہوں۔ یہ تینوں حصے یکے بعد دیگرے شائع ہوں گے، مگر رقم اور طباعت کی مشکلات کے باعث تینوں ایک ساتھ شائع نہ ہو سکے۔
میں صدر انجمنِ اسلامیہ حیدرآباد کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پہلے حصے کی طباعت کی ذمہ داری لے کر میری معاونت فرمائی ہے۔ میں ان کے لیے دست بدعا ہوں کہ جس خلوص سے انہوں نے دستگیری کی ہے، اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ اور قارئینِ کرام بھی، جو اس سے مستفیض ہوں، صدر انجمنِ اسلامیہ کے جملہ اراکین کے لیے دعا فرمائیں۔
میں خصوصیت کے ساتھ جناب حبیب حسین باالفقیر صاحب، الحاج نیاز حسین صاحب کلکٹر وظیفہ یاب، اور جناب پروفیسر سید محمد صاحب کا ممنون ہوں کہ ان کی حوصلہ افزائی و معاونت سے یہ کام سرانجام پا سکا۔ دیگر احباب نے بھی اس میں سرگرم حصہ لیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ما را کہ نہ آرائشِ برگے نہ نوائی است
سرمایہ اگر ہست، ہمیں دستِ دعائی است(بیدل)
مرزا بسم اللہ بیگ
-
Armaghan-e-Pak | ارمغانِ پاک
ارمغانِ پاک معروف محقق، مؤرخ اور ادیب شیخ محمد اکرم کی ایک منفرد ادبی و تحقیقی تصنیف ہے، جس میں برصغیر پاک و ہند کے ممتاز شعراء کے منتخب کلام کو تاریخی ترتیب اور تنقیدی پس منظر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ کتاب کا مقصد اردو شاعری کے ارتقائی سفر، مختلف ادبی ادوار اور شعراء کے فکری و فنی رجحانات کو ایک منظم انداز میں متعارف کرانا ہے۔
مصنف نے مختلف ادوار کے شعراء کے منتخب اشعار کے ساتھ ان کے ادبی مقام، تاریخی پس منظر اور شعری خصوصیات پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ اس طرح یہ کتاب صرف شعری انتخاب نہیں بلکہ اردو شاعری کی تاریخ، اس کے فکری ارتقاء اور ادبی روایت کا ایک جامع خاکہ بھی پیش کرتی ہے۔
ارمغانِ پاک اردو شاعری، تاریخِ ادب، تذکرۂ شعراء اور ادبی تنقید سے دلچسپی رکھنے والے قارئین، طلبہ اور محققین کے لیے نہایت مفید کتاب ہے۔ یہ تصنیف برصغیر کے شعری ورثے کو سمجھنے اور مختلف شعری ادوار کے نمایاں نمائندوں سے واقفیت حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ فراہم کرتی ہے۔









Be the first to review “Aaina-e-Kashmir | آئینہ کشمیر”