Adaab e Dua By Hazrat Ameer Muhammad Akram Awan (RA)- آداب دعا:امیر محمد اکرام اعوانؒ

Adaab e Dua By Hazrat Ameer Muhammad Akram Awan (RA)- آداب دعا:امیر محمد اکرام اعوانؒ

Adaab e Dua By Hazrat Ameer Muhammad Akram Awan (RA)- آداب دعا:امیر محمد اکرام اعوانؒ
اسلام نے مسلمانوں کو ایک بہت بڑی طاقت دی ہے اور وہ ہے دعا استغاثہ۔ ہمارے ہاں بد قسمتی سے دو طبقے وجود میں آگئے ہیں ایک وہ جو سرے سے دعا کے قائل بھی نہیں اگر ہم مانتے ہیں تو شرما شری دیکھا دیکھی انکار نہیں کرتے لیکن اپنی عملی زندگی میں ہم اس کے قائل نظر نہیں آتے چونکہ اس طرح ہم دنیوی اسباب کے پیچھے اس شدت سے بھاگتے ہیں حتی کہ میرا اپنا ذاتی تجربہ ہے کہ لوگ سفارش کے لئے آتے ہیں اگر کسی سے یہ کہہ دیا جائے کہ اس افسر سے واقفیت تو نہیں ہے آپ کے لئے اللہ کریم سے دعا کرتے ہیں تو وہ خفا ہو جاتا ہے کہ آپ میری مدد نہیں کرنا چاہتے یعنی عوام میں ایک طبقہ ایسا ہے جس کے نزدیک دعا کی کوئی حیثیت نہیں ہے ایک فارمیلٹی یا ایک طریقہ کار بطور توارث ہے اگر کبھی کر لیا کر لیا ورنہ اس کی ضرورت نہیں مجھے اپنے حضرات سے بھی اتفاق نہیں جو بات بات پر دعا کے لئے کہتے ہیں میں سمجھتا ہوں انہیں دعا کی اہمیت کا ادراک نہیں یعنی دعا کوئی مذاق بھی نہیں ہے کہ آپ وقت بے وقت چاہیں نہ چاہیں کسی حال میں بھی ہوں دعا ہی کرتے رہیں یہ بھی بہت مشکل کام ہے اگر کوئی سمجھتا ہو دعا واقعی اللہ کریم سے درخواست کرنے کا نام ہے تو اس کے لئے مواقع اورآداب کی ضرورت ہوتی ہے ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو دعاکے قائل اس حد تک ہیں کہ پھر ان کے لئے کوئی اورکام کرنے کی ضرورت ہی نہیں یعنی بالکل ہی جھگی ڈال کربیٹھے رہنا اور محض دعا پر جم جانا یہ بھی غلط بات ہے۔

اس کتاب میں دعا مانگنے کا طریقہ وحی کی روشنی میں بیانکیا گیا ہے۔ ان  چند صفحات کا مطالعہ آپ کو دعا مانگنے کا طریقہ سکھلا دینگے۔ اگر آپ اس کتاب کوآن لائن( یونی کوڈ)  میں پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کر یں

Binding ( hard/ card)

Copy to you on order Available in hard copy

BOOK AUTHOR

BOOK PUBLISHER

Toobaa Book Foundation

FORMAT

LANGUAGE

Urdu

Customer Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Adaab e Dua By Hazrat Ameer Muhammad Akram Awan (RA)- آداب دعا:امیر محمد اکرام اعوانؒ”

Your email address will not be published. Required fields are marked *