sharah maktobaat e imam rabbani

5,000.006,000.00

شرح مکتوبات حضرت مجدد الف ثانیؒ

4 جلدیں

مترجم و شارح : مولانا سید عبدالمالک نقشبندی

شرح مکتوبات حضرت مجدد الف ثانیؒ

4 جلدیں

مترجم و شارح : مولانا سید عبدالمالک نقشبندی

پوسٹل چارجز وزن کے اعتبار سے لاگو ہوں گے

مکتوبات امام ربانی مجددالف ثانی رحمت اللہ علیہ کی شرح۔۔۔اور۔۔۔حضرت مولاناسیدعبدالمالک شاہ صاحب نقشبندی مجددی مدظلہ العالی

شاہ صاحب کی تصانیف میں” شرح مکتوبات حضرت امام ربانی” کو بڑی اہمیت اور انفرادیت حاصل ہے۔
جنوری 2014ء میں مکتوبات حضرت امام ربانی کی اردو شرح شائع ہوئی۔40 مکتوبات کی یہ شرح 340 صفحات پر مشتمل ہے۔
جنوری 2017ء میں اس کی دوسری جلد شائع ہوئی جس میں مزید 82 مکتوبات کی شرح لکھی گئی۔یہ جلد 380 صفحات پر مشتمل ہے۔
جولائی 2020 ء میں تیسری جلد شائع ہوئی۔جس میں مزید 97 مکتوبات کی شرح لکھی گئی۔یہ جلد 504 صفحات پر مشتمل ہے۔
اب اگست 2022ء میں اس مبارک سلسلہ کی چوتھی جلد شائع ہوئی ہے۔اس میں مزید 49 مکتوبات کی شرح لکھی گئی۔یہ جلد 631 صفحات پر مشتمل ہے۔گویا اب تک کل 268 مکتوبات شریفہ کی مکمل شرح لکھی گئی ہے۔جو مجموعی طور پر 1855 صفحات پر مشتمل ہے۔
ہم نے خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف کا تاریخی اور نادر و نایاب کتابوں پر مشتمل کتب خانہ دیکھا ہے۔۔۔۔الندوہ لائبریری اسلام آباد کی ساری کتابیں ہماری نظر میں ہیں۔۔۔محترم راجہ نورمحمدنظامی صاحب( بھوئی گاڑ ) کی لائبریری ہماری دیکھی ہوئی ہے۔۔۔خانقاہ صدریہ ہری پور کا کتب خانہ ہمارا کھنگالا ہوا ہے۔
ان چاروں کتب خانوں میں تصوف کے موضوع پر بہت زیادہ کتابیں موجود ہیں۔تصوف کے بنیادی سلاسل اربعہ کی اکثر کتابیں دیکھنے اور پڑھنے کا شرف ہمیں حاصل ہے۔بلا خوف تردید ہم یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ مجددالف ثانی شیخ احمد سرہندی رحمت اللہ علیہ کے علوم و معارف اور تصوف کے انتہائی اہم اور بنیادی مسائل پر جو تحقیقی اور عام فہم بحث حضرت شاہ صاحب نے کی ہے وہ ہمیں کہیں اور نہ مل سکی۔
بدقسمتی سے گذشتہ ڈیڑھ صدی میں اس عنوان سے جو کتابیں منظرعام پر آئیں ان میں سے اکثر پہ مسلکی چھاپ ہے۔دیوبندی، بریلوی تنازعات نے اہل السنت والجماعت کی جو تقسیم در تقسیم کر دی ہے اس سے” مناظرین” کو تو فائدہ ہوا ہے مگر عوام الناس کو نفرتوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔
حضرت مولانا سیدعبدالمالک شاہ صاحب کی اس شرح پہ الحمدللہ مسلکی چھاپ نہیں۔اہل السنت والجماعت کا جو صحیح اور اصولی موقف قرآن و سنت کی روشنی میں ہے اس کی ترجمانی ، تفہیم اور تشریح کی گئی ہے۔
اس لیئے دلدادگان و وابستگان تصوف سے ہماری گذارش ہے کہ اس عظیم شرح کو ضرور مطالعہ میں لائیں اس سے ان شاءاللہ بہت فائدہ ہو گا۔

Customer Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “sharah maktobaat e imam rabbani”

Your email address will not be published. Required fields are marked *