راجہ زمرد خان زمرد علاقہ تھاتھی کے گاؤں چھانگی کے رہنے والے تھے یہ علاقہ شرقی گوجرخان میں دریائے جہلم کے قریب واقع ہےآپ بڑے باکمال شاعر اور نفیس شخصیت کے مالک تھے ۔آپ کے کلام کا کچھ حصہ گلستان پوٹھوہار کے نام سے منظر عام پر آ چکا ہوں خود راجہ صاحب راہی عدم ہو چکے ہیں اللہ کی ان پر کروڑوں رحمتیں ہوں اللہ کریں جلد وہ وقت بھی آئے کے آپ کا بے شمار وہ کلام ہے جو ابھی تک اہل علم کی متوجہ کا منتظر ہے او ابھی تک شائع نہیں ہوا ہے۔
راقم الحروف نے کچھ عرصہ قبل شیخ منیر چشتی صاحب کے ہمراہ چھانگی جا کر ان کے فرزند سے اس سلسلہ میں ملاقات بھی کی تھی ۔ اللہ کریں ان کا بقیہ کلام بھی کتابی شکل میں قلمبند ہو کر جلد از جلد منظر عام پر آ جائیں۔
(قریشی عقیل)