Ae koh i Murree PDF اے کوہِ مری

Ae koh i Murree By Muhammad Ismael Siddiqui

اے کوہ مری مصنف برگیڈیر محمد اسماعیل صدیقی
یہ کتاب مری کی تاریخ ، جغرافیائی ، معاشرتی اور معاشی حالات کا احاطہ کرتے ہوئے ایک قاری کی توجہ مری کی ان گوناگوں خصوصیات اور دلچسپیوں کا ذکر اذکار کرتے ہوئے ان امور کی جانب بھی متوجہ کرتی ہے، جو ایک سیاح کے لئے لطف و مسرت کے اور کئی ابواب کھول دیتے ہیں اور اس میں یہ بھی کوشش کی گئی ہے کہ آنے والا ذرا چہل قدمی اور صرف چہل قدمی کے معمولات سے ہٹ کر کار جہاں کو دراز کرے۔ اس کے گرد و نواح ، پھول پتوں، درختوں، چرند و پرند اور دیگر نظاروں سے بھی لطف اندوز ہو۔ تا کہ جب وہ اپنے گھر لوٹے تو اپنی یادوں کے ذخیرے میں بہت ساری مزید یادوں کے خوشگوار نظاروں کو بھی اپنے ساتھ لے جائے، اور جب وہ اپنے احباب کے سامنے مری میں گزارے گئے وقت کی یادوں کے شگوفے پیش کرے۔ بالخصوص اس زمانے اور وقت میں پہنچ کر جب بوجوہ مری اس کی دسترس سے باہر ہو چکی ہو تو اُسے اتنے بڑے خزانے سے واسطہ پڑے کہ وہ کہے اور سنا کرے کوئی۔ یه کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں مری کی تاریخ اور پاکستان کے وجود میں آنے تک کے واقعات درج ہیں۔ دوسرے حصے میں راقم الحروف کے مری کے قیام کے مشاہدات اور تجربات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ یہ سب کچھ اس انداز سے ہو کہ پڑھنے والے کی دلچسپی قائم رہے اور وہ ان سے Inspire ہو کر ارد گرد کے علاقے اور اس میں موجود دلچسپی کی باتوں کو بھی اپنی سیر و تفریح کاحصہ بنائے۔

 

BOOK NAME

Ae koh i Murree

BOOK AUTHOR

FORMAT

LANGUAGE

Urdu

BOOK PUBLISHER

Islamabad : Dost Publications, 2005

Customer Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Ae koh i Murree PDF اے کوہِ مری”

Your email address will not be published. Required fields are marked *