Ramz Hayati رمز حیاتی

راجہ عابد حسین آف منکراں کا تعارف بحثیت شعر خوان تو ہر کوئی جانتا ہے لیکن انکی زندگی کا ایک شعبہ جو تنہائی سے تعلق رکھتا ہے جس میں زندگی کی رنگینی ،محفل دوستاں نہیں بلکہ ایک یکسوئی کی ضرورت ہوتی ہے عمومی نظروں سے پوشیدہ تھا راجہ عابد حسین شعر خواں سے راجہ عابد حیسن فدا یہ دو سفر ہیں جو راجہ عابد کی زندگی کہ دو پہلوں کو نمایاں کرتے ہیں بندہ ناچیز اس بات پر شکر گزار ہے کہ راجہ عابد صاحب نے کمال شفقت فرماتے ہوئے اپنی شاعری کی کتاب”رمز حیاتی بواسطت “یار میرا پنڈے دا” جناب سجاد وسیم کیانی صاحب عنایت فرمائی ۔دعا ہے کہ آپ یوں ہی بزم یاراں میں پھول بکھیرتے رہے اور اپنی تنہاہیوں میں ” رمز حیاتی اجاگر کرتے رہے
بندہ ناچیز
عقیل احمد قریشی
راجہ عابد صاحب کی وال سے
میں اپنی طرف سے طوبی فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ادب کے فروغ دینے کے لئیے بلا تفریق کوشاں ہیں۔۔ خصوصی طور پہ عقیل قریشی صاحب کا جن کی کوشش سے یہ کتاب اور اس طرح کی بے شمار کلام جو عوامی سطح تک نہ جا سکی یہ اپنے پلیٹ فارم سے اسے نشر کر رہے ہیں۔۔ دعا گو ہوں اللّٰہ تعالیٰ انکی محنت کوشش کاوش قبول فرمائے اور مزید استقامت اور ترقی عطاء فرمائے ۔۔ نیچے لکھی تحریر اور لنک طوبی فاؤنڈیشن کی طرف سے ہے بھیجی گئی اس لنک کے ذریعے آپ یہ کتاب اپنے پاس محفوظ کر سکتے ہیں شکریہ۔۔

Ramz Hayati By Raja Abid Hussain Fidaa
درد حیاتی موسوم بہ رمز حیاتی شاعر راجہ عابد حسین فدؔا

راجہ عابد کے شعری شعور میں ابیات کے جہان کی بہت سی رعنائیاں اس کے ثقافتی خزانے کے طور پر محفوظ ہیں اور ابیات نوازی اس کا ورثہ ہے اور ابیات ہی کا حسن انتخاب اس کا شعری مزاج … میں اس کا عینی گواہ ہوں کہ وہ بیسویں صدی کے آخر اوراکسیویں صدی کے آغاز میں بیت نوازی کا بے تاج بادشاہ ہے اور اس کا ذوق نگشت اس قدر بلند ہے۔ کہ وہ کسی چھوٹے موٹے پھول پر ہاتھ ہی نہیں رکھتا اور شہد کی ملکہ کبھی کی طرح کسی بدرنگ بد ذائقہ اور بودار پروں والے خیال اپنے ذہن کے چھتے پر اترنے ہی نہیں دیتا اور شاید یہی بات اس کی کامیابیوں کا راز بھی ہے۔بہر نوع راجہ عابد فدا اعلی درجے کا مزاج شناس بھی ہے اور جہاں شناس بھی اسےاپنی شعر نوازی شعر نہی اور شعر گوئی پر پورا پورا اعتماد ہے وہ پوٹھو ہاری ابیات کی ہواؤں فضاؤں سے بھی واقف ہے اور ان کے تیوروں سے بھی ۔ اسے اپنے رہنما معروف شاعرجناب حنیف حنفی کی معرفت سب کچھ پتہ ہے کہ اس نخلستان شعر میں کون کہاں سے کتنا اگا ہے۔ یقین ہے کہ جس طرح اس نے ابیات نوازی کو (راجہ خوشحال خان اور سائیں برکت علی کے بعد ) معنوی طور پر کئی جدتوں سے نوازا ہے بالکل اسی طرح وہ ابیات گوئی کے نئے امکانات کو بھی دریافت کرے گا۔ انشاء اللہ ۔
اختر امام رضوی
کوٹ سیداں
۷ اکتوبر ۲۰۰۳ء
Categories:, , , ,
Tags:, , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , ,
BOOK NAME

Ramz Hayati رمز حیاتی

BOOK AUTHOR

Customer Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Ramz Hayati رمز حیاتی”

Your email address will not be published. Required fields are marked *