Showing all 3 results

  • QURAN E AZIZ (MUTARJAM) URDU TARJUMA : SHEIKH U TAFSEER MAULANA AHMAD ALI LAHORI

    قرآن ِ عزیز (مترجم)

    اردو ترجمہ : شیخ التفسیر مولانا احمد علی لاہوری

    حاشیہ 1 :حضرت شاہ عبدالقادر محدث دہلوی،صاحبِ موضح قرآن

    حاشیہ 2 : شیخ التفسیر مولانا احمد علی لاہوری

    QURAN E AZIZ (MUTARJAM)

    URDU TARJUMA : SHEIKH U TAFSEER

    MAULANA AHMAD ALI LAHORI

    HASHIYA 1 : HAZRAT SHAH ABDUL QADIR MUHADDIZ DEHLVI

    HASHIYA 2 : SHEIKH U TAFSEER  MAULANA AHMAD ALI LAHORI

    نوٹ : امام المفسرین حضرت شاہ عبدالقادر محدث دہلویؒ کے  تفسیری حواشی اور شیخ التفسیر مولانا احمد علی لاہوریؒ کے تشریحی حواشی یکجا صرف اسی نسخہ میں شائع ہوئے تھے، بعد کے ایڈیشنز میں حضرت لاہوریؒ کے ترجمہ قرآن کے ساتھ صرف  انھی کے تشریحی نوٹس طبع کیئے گئے ، حضرت محدث دہلوی کے ” حواشی موضح قرآن ” حذف کر دئیے گئے تھے۔
    حضرت لاہوریؒ کی جدوجہد و خدمات کی ایک جھلک

    از:مولانا زاہد الراشدی

    حوالہ: روزنامہ اسلام، لاہور

    تاریخ اشاعت: ۶ دسمبر ۲۰۱۹ء

    شیرانوالہ گیٹ لاہور میں عالمی انجمن خدام الدین کا نام سامنے آتے ہی شیخ التفسیر حضرت مولانا احمد علی لاہوری قدس اللہ سرہ العزیز کی شخصیت اور ان کے تاریخی کردار کا منظر نگاہوں کے سامنے گھوم جاتا ہے اور تاریخ اپنے اوراق پلٹتی چلی جاتی ہے۔ شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی نور اللہ مرقدہ کے یہ مایہ ناز شاگرد اب سے ایک صدی قبل لاہور میں تشریف لائے تھے بلکہ انہیں اس شہر میں اس خیال سے برطانوی حکومت کی طرف سے نظربند کر دیا گیا تھا کہ تحریک آزادی کا یہ مفکر اور متحرک راہنما ایک انجانے شہر میں سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکے گا۔ مگر اس مرد درویش نے ایک چھوٹی سی مسجد میں خاموشی کے ساتھ اپنی تعلیمی اور اصلاحی جدوجہد کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے اثرات دنیا کے مختلف اطراف تک پھیلتے چلے گئے اور آج دنیا کا کوئی براعظم ایسا نہیں جہاں شیخ التفسیر حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ کے شاگردوں اور ان کے شاگردوں کے تعلیمی و اصلاحی اثرات دکھائی نہ دے رہے ہوں۔ مجھے دنیا کے درجنوں ممالک میں جانے کا موقع ملا ہے اور میرے یہ بیرونی اسفار کم و بیش تین عشروں کا تسلسل رکھتے ہیں، جس کے دائرے میں ایشیا، یورپ، افریقہ اور امریکہ چاروں براعظم شامل ہیں، میں نے کم و بیش ہر جگہ حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ سے براہ راست یا بالواسطہ استفادہ کرنے والے دیکھے ہیں، جو اپنی اپنی جگہ ان برکات و فیوض کو پھیلانے میں مصروف ہیں۔

    حضرت لاہوریؒ اصلاً حضرت شیخ الہندؒ کی اس تحریک کے باشعور اور باہمت راہنما تھے جس کا بنیادی ہدف استعماری نظام اور قوتوں سے وطن عزیز اور عالم اسلام کی گلوخلاصی کرانا اور امام ولی اللہ دہلویؒ کے فلسفہ و حکمت کی روشنی میں پوری دنیا کی ایک متوازن، فطری اور قابل عمل نظام کی طرف راہنمائی کرنا ہے۔ حضرت لاہوریؒ نے اس کے لیے لاہور میں انجمن خدام الدین کی بنیاد رکھی اور قرآن کریم کے ترجمہ و تفسیر کو باقاعدہ تعلیمی نظام کے طور پر رائج کرنے کے علاوہ امام ولی اللہ دہلویؒ کی مایہ ناز تصنیف “حجۃ اللہ البالغہ” سے اہل علم کو روشناس کرانے کی محنت شروع کر دی۔ اس کے نتائج و اثرات کا احاطہ اس مختصر کالم میں ممکن نہیں ہے، البتہ مثال کے طور پر اتنی بات عرض کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ میں نے مغرب کی انتہا امریکہ اور مشرق کی انتہا ہانگ کانگ و ملائیشیا میں حضرت مولانا عبید اللہ سندھیؒ اور حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ کی طرز پر قرآن کریم اور حجۃ اللہ البالغۃ کے حوالہ سے علمی و فکری کام ہوتے دیکھا ہے۔

    حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ کی خدمات کا ایک دائرہ پاکستان میں نفاذ اسلام اور تحفظ ختم نبوت کی تحریکات بھی تھا، اور وطن عزیز میں انکار حدیث کے فتنہ کے تعاقب کے لیے بھی ان کی جدوجہد سب سے نمایاں رہی ہے۔ انہوں نے علماء کرام کی ایک بڑی اور تاریخی جماعت جمعیۃ علماء اسلام کی تشکیل نو کی سرپرستی کی اور الحاد و تجدد کے بہت سے رجحانات کے سامنے سد سکندری ثابت ہوئے۔ وہ بزرگ عالم دین، شیخ کامل، باشعور راہنما، اور متحرک قائد ہونے کے ساتھ ساتھ دینی تحریکات کے کارکنوں کے لیے سرپرست کی حیثیت رکھتے تھے، کارکنوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی فرماتے تھے بلکہ خود بھی عملی محنت میں پیش پیش رہتے تھے۔

    دینی تحریکات کے حوالہ سے حضرت لاہوریؒ کے ذوق و کردار کی ایک جھلک اس واقعہ میں دیکھی جا سکتی ہے جو ابھی چند روز قبل مسجد حرام مکہ مکرمہ کے مدرس فضیلۃ الشیخ مولانا محمد مکی حجازی حفظہ اللہ تعالٰی نے اپنے درس میں بیان فرمایا ہے کہ ۱۹۵۳ء کی تحریک ختم نبوت میں ممتاز شیعہ راہنما سید مظفر علی شمسی گرفتار ہو کر چند ماہ جیل میں رہے اور جب رہا ہو کر وہ گھر پہنچے تو انہیں سب سے زیادہ فکر اس بات کی تھی کہ ان کی غیر موجودگی میں ان کے گھر کا خرچہ کیسے چلتا ہوگا؟ مگر انہیں گھر جا کر معلوم ہوا کہ لاہور کے ایک بزرگ ان کے گھر راشن پہنچاتے رہے ہیں، بعد میں پتہ چلا کہ وہ شیخ التفسیر حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ تھے۔ شمسی صاحب ان کی خدمت میں اظہار تشکر کے لیے حاضر ہوئے تو حضرت لاہوریؒ نے فرمایا کہ آپ لوگ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جو قربانیاں دے رہے ہیں، ان پر ہمارا یہ حق تو بنتا ہے کہ ہم آپ لوگوں کے گھروں کی دیکھ بھال کریں۔

    یہ حضرت لاہوریؒ کے کردار کی ایک ہلکی سی جھلک ہے، آج جب ان کی جماعت اپنی خدمات کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے تو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اور ان کے ساتھ اپنے توسل و تعلق پر بجا طور پر فخر محسوس ہوتا ہے، اللہ تعالٰی اس اجتماع کو کامیابی اور ثمرات سے بہرہ ور فرمائیں، آمین یا رب العالمین۔(اقتباس)

    “پیشکش طوبیٰ: شیخ التفسیر مولانا احمد علی لاہوری کی قرآنی فکر و سوانح”

    قرآنیات کے شائقین کے لیئے انمول تحفۃ

     مستند موضح قرآن

    ترجمہ و حاشیہ : حضرت شاہ عبدالقادر محدث دہلوی ؒ

    تحقیق و تصحیح : علامہ اخلاق حسین قاسمی ؒ

  • Malfozaat Shah Abdul Aziz Muhaddiz Dehlvi

    ملفوظات شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی

    اردو، ترجمہ ،مقدمہ،سوانح و حواشی

    از: پروفیسر عضد الدین خاں

    Malfozaat Shah Abdul Aziz Muhaddiz Dehlvi

    Urdu Tarjuma , Muqddamah , Sawanah o Hawashi

    By: Prof Azd u Din Khan

    طوبیٰ قارئین کے لیئے “سراج الہند امام شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ  ” کی خاص کتب

    تفسیر عزیزی مترجم اردو : تفسیر فتح العزیز(فارسی)

    تفسیر عزیزی مترجم اردو  پارہ عمَ -جدید

    مفسر(فارسی): سراج الہند حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلویؒ

    مترجم قدیم : مولانا محمد علی چاند پوریؒ

    تسہیل و تزئین نو : مولانا سفیر احمد ثاقب

    ملفوظات شاہ عبد العزیز محدث فارسی

    ملفوظات شاہ عبد العزیز محدث – اردو

    ملفوظات شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ  (اردو ترجمہ مع حواشی)

    سوانح حیات، و کمالات و مجربات عزیزی

    پیش لفظ: ڈاکٹر سید معین الحق

    مترجمین: مولوی محمد علی لطفی، مفتی انتظام اللہ شہابی

    تذکرۂ حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلویؒ

    مختصر حالات ، ملفوظات ، علمی و ادبی تبرکات

    از : مولانا نسیم احمد فریدی امروہی

    شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی احوال، ملفوظات، مکتوبات، نوادرات

    از:پروفیسر اقبال مجددی

    مقالات طریقت

    احوال و تعلیمات  شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی

    تالیف: عبدالرحیم ضیاء

    تحقیق و تعلیق : پروفیسر اقبال مجددی

  • TAZKIRA TUL ABIDEEN , IMDAD UL ARIFEEN

    تذکرۃ العابدین ،امداد العارفین

    بنامِ نامی حضرت حاجی  محمدعابد

    مئولف : نذیر احمد دیوبندی

    TAZKIRA TUL ABIDEEN , IMDAD UL ARIFEEN

    BA-NAAM E NAAMI

    HAZRAT HAJI MUHAMMAD ABID

    BY: NAZEER AHMAD DEOBANDI