-
معارف القرآن کاندھلوی معہ تفسیر عثمانی جلد ہفتم
Maarif ul quraan kandhalvi ma tafseer e usmani PDF VOL-7کاوش: اللہ جل جلالہ و عم نوالہ کا احسان عظیم ہے کہ ہم تشنگان علوم نبویہ کی خدمت میں تغیر قرآن کی تعظیم کتاب معارف القرآن و تفسیر عثمانی پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔ شب و روز کی محنت شاقہ اس کے ظہور پذیر ہونے میں کار فرما رہی اس عظیم کام کو بحسن و خوبی سر انجام دینے میں ہوئی۔حبیبۃ العلماء کے معزز اراکین نے حتی المقدور سعی کی۔ اس نسخے کی تیاری زیر کثیر خرچ کر کے کروائی گئی ہے اور بار بار پروف ریڈنگ کروائی گئی تا کہ اغلاط کا تناسب نہ ہونے کے برابر ہو، بہر کیف انسان خطا کا پتلا ہے اس کے ہاتھوں غلطی کا صدور ہر لحہ مکن ہے، ہمیں امید ہے کہ آپ ہمیں حسب سابق اصلاح کی طرف گامزن کرتے رہیں گے۔
استدعا: اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ہم نے اپنی طاقت اور بساط کے مطابق کتاب کی صحیح میں حتی الامکان محنت و کوشش کی ہے اس کے باوجود اگر طالبان حدیث رسول و قرآن کو کسی مقام پر کوئی قابل تصحیح عبارت نظر آئے تو وہ ہمیں ضرور اطلاع فرمائیں، ہم ان کے شکر گزار ہوں گے اور اس غلطی کی درستگی کریں گے۔ آپ کے اس علمی تعاون کی بدولت ہی ہم اشاعت دین کے ساتھ ساتھ حفاظت دین کا فریضہ سر انجام دینے کے قابل ہوں گے۔
( مكتبة حبيبية رشيدية )
-
Adaab e Dua By Hazrat Ameer Muhammad Akram Awan (RA)- آداب دعا:امیر محمد اکرام اعوانؒ
Adaab e Dua By Hazrat Ameer Muhammad Akram Awan (RA)- آداب دعا:امیر محمد اکرام اعوانؒ
-
Afham-o-Tafheem | افہام و تفہیم
فہرست کتب (پروفیسر حافظ عبدالرزاق)
1. Anwaar ul-Tanzeel | انوار التنزیل
2. Anwar al-Tanzeel yani Talkhees Ahkam al-Quran | انوار التنزیل یعنی تلخیص احکام القرآن
3. Azmat-e-Sahaba | عظمتِ صحابہ
4. Family Doctor | فیملی ڈاکٹر
5. Hai Jamhoorat | ہائے جمہورت
6. Islam aur Mamlookiat | اسلام اور مملوکیت
7. Islami Hukoomat | اسلامی حکومت
8. Islami Tehwar | اسلامی تہوار
9. Kis Liye Aaye Thay Kya Kar Chalay | کس لئے آئے تھے کیا کر چلے
10. Mughalatay | مغالطے
11. Quran Hakeem aur Dawat-e-Tableegh | قرآن حکیم اور دعوتِ تبلیغ
12. Tasawwuf aur Tameer-e-Seerat | تصوف اور تعمیرِ سیرت
13. Tasawwuf and Character Building
14. The Essence of Worship
15. Afham-o-Tafheem | افہام و تفہیم
16. Itminan-e-Qalb | اطمئنانِ قلب
17. Khudaya Aeen Karam Bar Dagar Kun | خدایا ایں کرم بار دگر کن
-
Aik Ankh Wala Dajjal | ایک آنکھ والا دجال
“Aik Ankh Wala Dajjal” is an insightful and research-based book authored by Dr. Gohar Mushtaq. The book analyzes contemporary global phenomena, mass media, modern ideologies, and geopolitical events in the light of Islamic eschatology (End Times) and prophecies regarding Dajjal (the Antichrist). The author meticulously connects current world affairs with religious texts to awaken readers spiritually and intellectually. It is a must-read for those interested in Islamic studies, comparative religion, and end-times analysis
جدید دجالی نظام کی جڑوں کی آبیاری مغرب کے ایسے مفکرین اور سائنسدانوں نے کی جو خدا کی ذات سے بیزار اور مذہب سے شدید نفرت کرتے تھے۔ ڈارون (Darwin) کی فکر جو کہ مغربی عمرانی علوم کی بنیاد بنی کے مطابق انسان کا ارتقاء بندر سے ہوا اور انسانوں اور حیوانوں میں کوئی فرق نہیں۔ کارل مارکس (Karl Marx) اور ایڈم سمتھ (Adam Smith) نے انسانیت کو یہ درس دیا کہ انسان کے تمام اعضائے رئیسہ میں سے ان کا مطمح نظر صرف اور صرف اس کا معدہ ہونا چاہیے۔ فرائڈ (Sigmund Freud) نے انسانیت کو جنس پرستی کا پیغام دیا۔ لیکن دجالی نظام کی جڑوں کو مضبوط کرنے والے اکثر مفکرین کا انجام بہت برا ہوا۔ کارل مارکس انتہائی مایوسی اور کسمپرسی کی حالت میں مرا۔ فرائڈ کی ہر چیز کی جنسی تعبیر سے تنگ آکر اس کے سب سے قابل شاگرد اور مستقبل میں متوقع جانشین کارل ینگ (Carl Jung) نے اپنے استاد کے نظریات سے توبہ کی اور اس سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔فرائڈ خود تمام عمر کوکین (cocaine) کا نشہ کرتا رہا اور مرنے سے کچھ پہلے اپنے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ تکلیف کی شدت کی وجہ سے اسے مارفین کے ٹیکے لگا کر ختم کر دیا جائے۔ یوں فرائڈ نے خودکشی کرلی۔ مشہور فرانسیسی فلسفی، اگسٹ کامتے (August Comte) جو کہ جدید سوشیالوجی کا بانی کہلاتا ہے، زندگی کے آخری سالوں میں ذہنی توازن کھو بیٹھا تھا۔ جرمن فلسفی شوپن ہار (Schopenhauer) بھی زندگی کے بیشتر حصے پاگل رہا۔ عظیم جرمن فلسفی نیٹشے (Nietzsche) جس نے اپنی کتاب (This Spoke Zarathustra) میں بانگِ دہل لکھ دیا تھا کہ (معاذ اللہ) “God is Dead” (خدا مرگیا ہے) اور پوری دنیا کے دجالی نظام میں یہ بات بہت سراہی گئی تھی۔ (امریکہ کے مشہورتصویر میں موجود متن درج ذیل ہے:رسالے (Newsweek) نے ۸ اپریل ۱۹۶۶ء کے شمارے میں یہ خبر اپنے فرنٹ کور پر شائع کی) وہی نیٹشے اپنی زندگی کے آخری دس سال پاگل رہ کر ۱۹۰۰ء میں خود مر گیا۔ دراصل ان “عظیم” ذہنوں نے اپنے خدا کو بھلا دیا تھا اس لیے خدا نے انہیں اپنے آپ سے غافل کر دیا کیونکہ خدا فراموشی کا نتیجہ خود فراموشی ہوتا ہے جیسا کہ قرآن میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَأَنسَاهُمْ أَنفُسَهُمْ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ(سورة الحشر: آیت ۱۹)(اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے انہیں اپنے آپ سے غافل کر دیا۔ یہی لوگ فاسق ہیں۔)مسلمان کا گھر سب سے بڑا قلعہ ہے۔ مسلم کنبہ سب سے بڑی ڈھال ہے۔ ایک آنکھ والے دجال کے ایجنٹوں کا سب سے بڑا نشانہ مسلمانوں کا خاندانی نظام ہے۔ یہ ایجنٹ گھر گھر میں ٹی وی، انٹرنیٹ، کیبل، ڈش، آئی فون وغیرہ کے روپ میں گھس کر اس کے افراد میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ دوسری طرف سوسائٹی میں مخلوط تعلیم، ویلنٹائن ڈے جیسی رسومات، موسیقی کا فروغ وغیرہ کے ذریعے اسلامی معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے۔اس کتاب کے مضامین میں انہی موضوعات پر بحث کی گئی ہے۔ اس لحاظ سے تمام مضامین میں ایک مقصدی ربط پایا جاتا ہے کیونکہ ان کا موضوع ایک ہی ہے یعنی دجال اور اس کے ایجنٹوں کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کرنا۔ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا ہے کہ وہ باطل کے کُلے کو پست کرے اور حق کے کُلے کو سر بلند فرمادے۔ (آمین)۔حرفِ حق دل میں کھٹکتا ہے جو کانٹے کی طرحآج اظہار کریں اور خلش مٹ جائےڈاکٹر گوہر مشتاقکیلیفورنیا – 2012ء -
-
Al-Qaul al-Jali Fi Hayat-un-Nabi | القول الجلی فی حیات النبی
القول الجلی فی حیات النبی ایک مستند اور عقیدت آمیز سیرتی تصنیف ہے جس میں حضور نبی اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو نہایت سادہ، مدلل اور مؤثر انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ حضرت مولانا قاضی شمس الدین نے اس کتاب میں سیرتِ رسول ﷺ کو قرآن و سنت کی روشنی میں پیش کیا ہے، جو عام قارئین کے ساتھ ساتھ طلبۂ علومِ دینیہ کے لیے بھی مفید ہے۔
-
Alfaz Ka Tilism | الفاظ کا طلسم
Alfaz Ka Tilism | الفاظ کا طلسم اردو زبان، الفاظ کی تاریخ، ان کے معنوی ارتقاء اور لسانی پس منظر پر ایک منفرد اور اہم تحقیقی تصنیف ہے۔ اس کتاب کے مصنف ڈاکٹر خالد حسن قادری ہیں، جبکہ اسے معروف ماہرِ لسانیات اور لغت نگار ڈاکٹر رؤف پاریکھ نے مرتب و مدون کیا۔ کتاب 2022 میں شائع ہوئی اور اردو زبان و ادب کے حلقوں میں خاص توجہ حاصل کی۔
اس کتاب میں اردو، عربی، فارسی اور دیگر زبانوں سے اردو میں آنے والے الفاظ کی اصل، ان کے استعمال، تاریخی سفر اور معنوی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ مصنف نے الفاظ کی دنیا کو نہایت دلچسپ، تحقیقی اور ادبی انداز میں پیش کیا ہے، جس سے قاری زبان کی تہذیبی اور ثقافتی تاریخ سے بھی آگاہ ہوتا ہے۔
ڈاکٹر رؤف پاریکھ، جو اردو کے ممتاز لغت نگار اور ماہرِ لسانیات ہیں، نے اس مسودے کو مرتب کرکے شائع کروایا۔ ان کے مطابق کتاب کا مسودہ محفوظ تھا جسے بعد ازاں الفاظ کا طلسم کے عنوان سے مرتب کرکے شائع کیا گیا۔
یہ کتاب اردو زبان، لسانیات، علمِ اشتقاق، لغت نویسی، ادبیات اور زبان کی تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ، اساتذہ، محققین اور عام قارئین کے لیے نہایت مفید ہے۔
-
Allama Iqbal Quiz | علامہ اقبال کوئز
علامہ اقبال کوئز” احسان دانش کی ایک تعلیمی اور معلوماتی کتاب ہے جس میں علامہ محمد اقبال کی زندگی، شاعری، فلسفہ اور افکار کو سوال و جواب (Quiz) کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتاب طلبہ، اساتذہ اور اقبال شناسی سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے نہایت مفید ہے۔
-
-
Baba-e-Urdu: Ahwal-o-Afkar | بابائے اردو: احوال و افکار
“بابائے اردو: احوال و افکار” مولوی عبد الحق (بابائے اردو) کی حیات، خدمات، علمی و ادبی کارناموں اور فکری جہات پر ایک گہرا تحقیقی مطالعہ ہے۔ مصنف نے اس کتاب میں بابائے اردو کی زندگی کے مختلف گوشوں، انجمن ترقی اردو کے لیے ان کی گراں قدر خدمات، اور اردو زبان کی ترویج و ترقی کے سلسلے میں ان کی جدوجہد کو بہترین انداز میں اجاگر کیا ہے۔ یہ کتاب اردو زبان و ادب کے طلبہ، محققین اور بابائے اردو کی سوانح سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے ایک مستند حوالہ جاتی دستاویز ہے۔
مکمل کتاب حاصل کرنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ فرمائیں
03065217406
























